پولیس چوکی منجیوالہ

لکی مروت، پولیس چوکی منجیوالہ پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں پولیس چوکی منجیوالہ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جبکہ پولیس کی بروقت جوابی فائرنگ سے حملہ پسپا ہو گیا۔
ڈی پی او لکی مروت طارق حبیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس چوکی منجیوالہ پر حملہ کے دوران دو طرفہ فائرنگ میں بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا۔
یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ اس موقع پر اہلیان علاقہ نے بھی پولیس کے شانہ بشانہ مقابلہ کیا۔
ڈی پی او لکی مروت کی جاب سے پہلے سے الرٹ اور کوئیک رسپانس دینے پر پولیس جوانوں کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں شاباش دی۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے دہشت گردوں کو مورچہ زن ہونے کا موقع نہیں دیا جس سے وہ بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
یاد رہے کہ پولیس چوکی منجیوالہ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موٹر وے سروس ایریا میں جیپ اور کار میں تصادم، 5 افراد زخمی