مخصوص نشستیں الاٹ

پنجاب اور سندھ اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں الاٹ

ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اور سندھ اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں الاٹ کردی گئی ہیں۔
سندھ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری ‘پیپلزپارٹی کو خواتین کی مخصوص نشستیں 20اور اقلیتوں کی 6 نشستیں الاٹ کی گئیں۔
علاوہ ازیں نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں پر ایم کیو ایم پاکستان کی 6 اور جی ڈی اے کی ایک رکن منتخب ہوئی ہیں جبکہ سندھ اسمبلی میں اقلیت کی نشست پر ایم کیو ایم پاکستان کے دو ارکان منتخب ہوئے ہیں۔
پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لئے مسلم لیگ ن کی 36 خواتین، پیپلزپارٹی کی 3، ق لیگ کی 2 اور آئی پی پی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
سندھ اسمبلی میں اقلیت کی ایک نشست پر فیصلہ نہیں ہوا، سندھ اسمبلی میں خواتین کی دو نشستوں پر بھی فیصلہ نہیں ہوا، سنی اتحاد کونسل میں شامل آزاد امیدواروں کی سندھ اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر بھی فیصلہ نہیں ہوسکا۔
سندھ اسمبلی میں جی ڈی اے ارکان کی تعداد 3 ہوگئی، پیپلزپارٹی کی سندھ اسمبلی میں 114 نشستیں ہوگئیں، ایم کیوایم کی سندھ اسمبلی میں 36 نشستیں ہوگئیں۔
پنجاب اسمبلی کی خواتین کی 66 میں سے 24 نشستیں الیکشن کمیشن نے کسی کو الاٹ نہیں کیں، الیکشن کمیشن نے اقلیتی آٹھ نشستوں میں سے تین نشستیں کسی بھی جماعت کو الاٹ نہیں کیں۔
سنی اتحاد کونسل کا عددی تعداد کے لحاظ سے خواتین کا کوٹہ 24 بنتا ہے اور اقلیت کی 3 نشستیں بنتی ہیں، الیکشن کمیشن نے کوٹے کا فیصلے جمعہ تک التوا میں رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  بلور خاندان سیاست سے کنارہ کش؟ بلورہاوس کی رونقیں ماند