ملتان سلطانز کو دھچکہ، اولی سٹون انجری کے باعث لیگ سے باہر

ویب ڈیسک: پی ایس ایل 9 کی اب تک کی فاتح فرنچائز ملتان سلطانز کو لگاتار 3 کامیابیوں کےبعد ایک بری خبر ملی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز کے انگلش پیسر اولی سٹون انجری کے باعث لیگ کے باقی میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔
ملتان سلطانز نے تصدیق کی ہے کہ انگلش پیسر کمر میں انجری کا شکار ہیں۔
فرنچائز ذرائع کے مطابق اولی سٹون کی جگہ متبادل کھلاڑی کیلئے ملتان سلطانز لیگ انتظامیہ کو درخواست دے گی۔

مزید پڑھیں:  چین میں بارش سے ہائی وے کا حصہ بہہ گیا،36افراد ہلاک