شہباز شریف

شہباز شریف ایک قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے مستعفی

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف ایک قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نے این اے 132 قصور سے استعفیٰ دیا ہے ۔ اس کے علاوہ پنجاب کے حلقہ پی پی 158 اور 164 کی نشستوں سے بھی مستعفی ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور سے قومی حلقہ این اے 123 کی نشست برقرار رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہتک عزت قانون مسترد، پی ٹی آئی اور صحافی برادری کا عدالت جانے کا فیصلہ