ن لیگ قومی اسمبلی میں بڑی جماعت بن گئی، پارٹی پوزیشن جاری

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں 107 نشستوں کے ساتھ مسلم لیگ ن سب سے بڑی سیاسی جماعت بن گئی۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے رپورٹ جاری کر دی ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن 107 نشستیں لے کر قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔ ن لیگ کی جنرل نشستیں 84 ہیں جبکہ مزید 23 مخصوص نشستیں بھِی دیدی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ن لیگ کو قومی اسمبلی میں ملنے والی مخصوص نشسیتوں میں خواتین کی19 اور اقلیتوں کی 4 نشستیں شامل ہیں۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی قومی اسمبلی میں 81 جنرل نشستیں ہیں جبکہ اس جماعت کی مخصوص نشستوں کا معاملہ زیر التوا ہے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں 8 کامیاب ارکان کو آزاد برقرار رکھا گیا ہے۔
اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی 68 نشستیں ہیں، جن میں 54 جنرل نشستیں جبکہ 14 مخصوص نشستیں ہیں۔
مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی میں خواتین کی 12 اور اقلیتوں کی 2 مخصوص نشستیں ملیں۔
جمیعت علماء اسلام کی نشستوں کی تعداد 7، ق لیگ5، آئی پی پی کی 4، مسلم لیگ ضیاء،ایم ڈبلیوایم، پی کے میپ،بی اے پی،بی این پی اور نیشنل پارٹی کے حصے میں ایک ایک نشست آئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈالر 10 پیسے سستا، قیمت 278 روپے ہو گئی