اراکین سندھ اسمبلی آج حلف اٹھائینگے، ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ

ویب ڈیسک: عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے اراکین سندھ اسمبلی آج حلف اٹھائیں گے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نو منتخب اراکین اسمبلی سندھ کے پہلے اجلاس میں حلف اٹھائیں گے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نومنتخب اراکین سندھ اسمبلی کے حلف کے موقع پر جی ڈی اے (گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس)، جماعت اسلامی اور جمیعت علمائے اسلام سمیت پی ٹی آئی کی جانب سے اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے دھرنا دینے والی جماعتوں کا کہنا ہے کہ حلف کے موقع پر اسمبلی کے باہر دھرنا دیا جائیگا اور کوئی بھی حلف نہیں اٹھائے گا۔
سندھ اسمبلی میں نومنتخب اراکین کے حلف اٹھانے اور کابینہ کے پہلے اجلاس کے موقع پر اہم فیصلہ کرتے ہوئے سندھ کی نگران کابینہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی کے ریڈ زون میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔
اس حوالے سے نگران وزیرداخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی شرپسندی کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ دفعہ 144 کے بعد اس ایریا میں کسی قسم کا احتجاج یا اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد ریڈ زون میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ انسپیکٹر جنرل پولیس سندھ کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  گورنر ہاؤس پر قبضہ، فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کو چیلنج کر دیا