عوام کا جمہوریت پر غیر مستحکم ایمان ہے، شہزاد وسیم

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کیلئَے پارلیمنٹیرین کو پہلے قدم اٹھانا ہوگا۔ اس الیکشن کے حقیقی ونر پاکستانی عوام ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نے ثابت کیا ان کا جمہوریت پر غیر مستحکم ایمان ہے، الیکشن میں دھاندلی پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ جس کا جو مینڈیٹ ہے اس کا احترام ہونا چاہیے، پارلیمنٹیرین کی ذمہ داری ہے کہ وہ پہلے انتخابی اصلاحات کیلئے اکٹھے بیٹھیں پھر پہلا قدم خود اٹھائیں۔
پی ٹی آئِ رہنما شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو چلنا ہے تو پارلیمنٹیرین کو سب سے پہلے قدم اٹھانا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  نستہ میں لین دین تنازعہ پر راہگیر سمیت دو افراد قتل