ایبٹ آباد، پی کے 44 پر دوبارہ گنتی جاری، افتخار جدون آگے

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد کے حلقہ پی کے 44 پر دوبارہ گنتی کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پی کے 44 پر اب تک 128پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے افتخار جدون 22168 ووٹ کے ساتھ آگے ہے جبکہ ن لیگ کے اورنگزیب نلوٹھہ 20ہزار 992 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
انتخابی نتائج کے حوالے سے ن لیگ کے امیدوار اورنگزیب نلوٹھہ نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔
ایبٹ آباد میں جاری دوبارہ گنتی کے موقع پر آر او آفس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ حلقہ پی کے 44 پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار افتخار جدون 34867 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  کملا اور ٹرمپ کا غزہ جنگ بندی کا مطالبہ