سپیکر و ڈپٹی سپیکر پنجاب کاانتخاب،ایوان میں2پولنگ بوتھ قائم

ویب ڈیسک: سپیکر و ڈپٹی سپیکر پنجاب کا انتخاب آج کیا جا رہا ہے جس کیلئے ایوان میں 2 پولنگ بوتھ قائم کر دیئَے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان کی زیرصدارت ہوگا۔
مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ ملک محمد احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر سپیکر کے انتخاب کیلئے مدمقابل ہیں۔
ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض کے مابین مقابلہ ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر و ڈپٹی سپیکر پنجاب کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے کیا جائیگا۔ ایوان میں قائم 2 پولنگ بوتھ کے اردگرد پردے لگا کر رازداری یقینی بنائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کا شوکار نوٹس جاری