صوبائی کابینہ،مخصوص نشستوں کی فہرست تیار،پشاور کی خواتین نظر انداز

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی فہرست پی ٹی آئی کی جانب سے تیار کرلی گئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں ضلع پشاور سے کسی خاتون کو شامل نہیں کیا گیا ہے جس پر ان کی جانب سے سپیکر ہاوس کے سامنے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تیار کی گئی فہرست میں سابق ایم پی ایز کو فوقیت دی گئی ہے۔
فہرست کے مطابق مخصوص نشستوں پر منتخب کی گئی خواتین میں مشعل یوسفزئی سمیت بانی پی ٹی آئی پر کیس کرنے والی چترال کی فوزیہ بی بی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں سنیٹیرفلک ناز کی دوست اور صوابی سے تعلق رکھنے والی زاہدہ ظہور، صوابی سے گل نسرین اور عائشہ نعیم، ضلع مردان سے تعلق رکھنے والی روبینہ ناز، شازیہ، ڈی آئی خان کی رابعیہ بصری سمیت دو اور خواتین بھی فہرست میں شامل ہیں۔
فہرست میں لکی مروت سے کلثوم، سابق ایم پی اے عائشہ بانو اور دیگر کے نام شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئِی کی جانب سے تیار کی جانے والی مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرنے سے قبل حتمی منظوری کیلئَے بانی پی ٹی آئی کے گوش گزار کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں کی بربریت کے حواب میں حماس نے تل ابیب پر راکٹ داغ دیئے