روس سے جنگ،مغربی ممالک کے رہنما اظہار یکجہتی کرنے یوکرین پہنچ گئے

ویب ڈیسک: روس یوکرین کو 2 سال مکمل ہونے پر مغربی ممالک کے رہنما اظہار یکجہتی کرنے کیلئے یوکرین پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق ان رہنماوں میں اٹلی کی وزیراعظم جیورجیا میلونی، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، بیلجیم کے الیگزینڈر ڈی کرو اور یورپی کمیشن کے صدر ارسولا وون ڈیر لیئن شامل ہیں۔
روس سے جنگ کے دو سال مکمل ہونے پر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اٹلی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چاروں ممالک کے وزرائے اعظم ایک ساتھ پولینڈ سے ریل کے ذریعہ یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچے۔
اس موقع پر ذرائع کا کہنا ہے کہ جیورجیا میلونی ایک ویڈیو کانفرنس کی میزبانی کریں گی۔ اس کانفرنس میں یوکرین کے صدر زیلنسکی بھی شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  سوات، بھائی کو قتل کرنے کے بعد اشفاق نامی شخص کا اقدام خودکشی، ہسپتال منتقل