آصفہ بھٹو کا شہداد کوٹ سے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: سابق صدر مملکت آصف زرداری اور سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی بیٹی آصفہ بھٹو نے بھی پارلیمانی سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کیلئَے انہوں نے باقاعدہ ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیاہے۔
ذرائع کے مطابق حالیہ انتخابات میں حلقہ این اے 196 شہداد کوٹ پر بلاول بھٹو نے کامیابی حاصل کی تھی تاہم اب وہ یہ سیٹ آصفہ بھٹو کیلئے خالی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  جلسے کا سٹیج تیار، وزیراعلی خیبرپختونخوا بنوں پہنچ گئے