مراد علی شاہ

مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہو گئے

ویب ڈیسک:پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سید مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہو گئے ۔
مراد علی شاہ 112 ووٹ لے کر تیسری وزیراعلیٰ منتخب ہوئے جبکہ ایم کیو ایم کے علی خورشیدی کو36 ووٹ ملےؑ
جماعت اسلامی اور آزاد امیدواروں نے ایوان میں شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کرتے رہے۔
سندھ اسمبلی کا ایوان 168 ارکان پر مشتمل ہے، 158 نومنتخب ارکان حلف اٹھا چکے ہیں ۔
پیپلز پارٹی کے 112، ایم کیو ایم کے 36 ارکان نے حلف لیا، 9 آزاد ارکان اور جماعت اسلامی نے وزیراعلیٰ سندھ کے انتخاب میں حصہ نہیں لیا۔

مزید پڑھیں:  ٹی20ورلڈ کپ کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان