خیبر پختونخوا، ڈپٹی سپیکر کیلئے پی کے 1 سے کامیاب ثریا بی بی کا نام فائنل

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی میں خاتون ڈپٹی سپیکر کے عہدہ کیلئے ثریا بی بی کا نام فائنل کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی صوبائِی اسمبلی میں خاتون ڈپٹی سپیکر لانا چاہتے ہیں جس پر اس عہدہ کیلئے ثریا بی بی کا نام فائنل کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی کے 1 چترال کی جنرل نشست پر کامیاب ہونیوالی ثریا بی بی تحریک انصاف مالاکنڈ خواتین ونگ کی نائب صدر اور سوشل ورکر ہیں۔
ان کی تعلیم کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ ثریا بی بی نے عمرانیات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
یاد رہے کہ مہر تاج روغانی اس سے قبل ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی رہ چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل پر انوار الحق کاکڑ اور حنیف عباسی میں تکرار