مخصوص نشستوں کے فیصلے تک قومی اسمبلی اجلاس نہیں ہو سکتا، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے 8 فروری کو اپنا فیصلہ سنا دیا، الیکشن کمیشن بھی عوام ہی کے امنگوں اور ان کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئَے فیصلہ کرے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر بار الیکشن کمیشن کا احترم کیا ہے، لیکن الیکشن کمیشن نے آج تک ہمارے آئینی و قانونی حقوق کا تحفظ نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 86 امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا، خیبرپختونخوا میں 90 ، سندھ میں 9 جبکہ پنجاب میں ہمارے 107 ایم پی ایز نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی۔
پی ٹی ائی رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہو سکتا۔ پنجاب اور سندھ اسمبلی کا سیشن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اسمبلی کا سیشن بھی غیر قانونی ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ایپکس کمیٹی اجلاس میں دہشتگردی کیخلاف مہم، بنوں واقعے بارے اہم فیصلے متوقع ہیں