الیکشن کمیشن اب کی بار قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا، صاحبزادہ حامد رضا

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن میں سماعت کےبعد سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہم امید ہے کرتے ہیں الیکشن کمیشن اس بار حقائق، آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مخالفین اپنا حصہ لینے آئے تھے، ان کے خِیال میں پاکستان میں ان کا حصہ وراثتی طور پر موجود ہے جو قطعی درست نہیں۔
صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ انسان میں کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے، ایک مینڈیٹ چور کو پنجاب میں وزیراعلیٰ بنا دیا گیا جبکہ یہی معاملہ اب وفاق میں کئَے جانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔=

مزید پڑھیں:  گیری کرسٹن وائٹ بال ،جیسن گلیسپی قومی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ مقرر