جو جماعت جیت کر آئی انہیں مخصوص نشستیں ملیں گی، اعظم نذیر تارٰڑ

ویب ڈیسک: مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں ہونیوالی سماعت کے بعد ن لیگ کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کی نشستیں نہیں بنتی، یہ نشستیں ن لیگ کو دی جائیں۔
ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مزید بتایا کہ مخصوص نشستوں کےحوالے سے سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن میں درخواستیں دائر کی تھیں۔ اس موقو پر شور مچایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن فیصلہ نہیں کر پا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں پر قانونی پوزیشن واضح ہے، سنی اتحاد کونسل کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی۔ اس سے سب کچھ واضح ہوتا ہے کہ اس سلسلے میں ان کی کوئی پوزیشن نہیں۔
سابق وزیر قانون کا مزید کہنا ہے کہ جو جماعت جیت کر آئی انہیں مخصوص نشستیں ملیں گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، صوبائی کابینہ میں توسیع کا امکان، حتمی فیصلہ علی امین گنڈاپور کرینگے