اکرم درانی

اسمبلی کا ماحول مویشی منڈی سے بدتر تھا، اکرم درانی

ویب ڈیسک:جمعیت علما ءاسلام پاکستان کے نومنتخب ایم پی اے اور سابق وزیراعلیٰ اکرم خان درانی نے اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں پہلی بار ایسے حالات آئے ہیں جو پہلے دیکھنے میں نہیں آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں اسمبلیوں کے درمیان نمائندوں کے نظریاتی اختلافات کے باوجود ان کا آپس میں احترام کا ایک رشتہ برقرار رہتا تھا لیکن اس مرتبہ صوبائی اسمبلی کا احوال کچھ عجیب سا تھا اور صوبائی اسمبلی میں ٹرانسپورٹ اڈے اور مویشی منڈی جیسی صورتحال تھی اور ان میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوا ۔
اکرم درانی کا کہنا تھا کہ ایوان کو اتنا بے توقیر کیا گیا کہ کوئی آنے کا سوچے گا بھی نہیں نگران وزیراعلیٰ کے بیان کے مطابق اس وقت صوبے میں صرف 100 ارب روپے ہے جو نئی حکومت آئے گی اس میں لوگ مہنگائی میں گھروں سے بھی نہیں نکلےں گے جس سے خدشہ ہے کہ صوئے میں بد امنی مزید بڑھے گی۔

مزید پڑھیں:  تعلیمی ایمرجنسی :وزیراعظم نے اہم ہدایات جاری کر دیں