خواجہ آصف

صدر پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلنا چاہئے،خواجہ آصف

ویب ڈیسک: مسلم لیگ کے سینئر رہنماءخواجہ آصف نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے دو بار آئین کی خلاف ورزی کی ہے، عارف علوی پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلنا چاہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نو مئی میں ملوث لوگوں کے ساتھ حساب کتاب ہونا چاہئے، نیب اور دیگر اداروں کے ذریعے میاں صاحب اور کارکنوں کے ساتھ بہت کچھ ہوا۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نو مئی کو تو ریاست پاکستان کو چیلنج کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  صوبے کے حقوق لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور