6دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں آپریشن،6دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،فائرنگ کے تبادلے میں 6دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے مقابلے میں ایک سپاہی زخمی ہوا جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری میں ملوث تھے۔
ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں کے اغوا سمیت دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ،اہل علاقہ نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پیسر کی غلط تشخیص پر پی سی بی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل سلیم مستعفی