گوادر ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کیلئے بحال

ویب ڈیسک: بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے لگا ہے .
صوبہ بھر میں‌جہاں‌ نکاس آب کا بندوبست پنپنے نہیں پا رہا وہیں گوادر ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن ایک دن کیلئے بند کر دی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب شدید بارش کے باعث ایک روز بند رہنے کے بعد گوادر ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کیلئے بحال کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے کی وجہ سے گوادر میں گھنٹوں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے پورا شہر پانی میں ڈوب گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام:بجٹ اہداف پر کام جلدمکمل کرنے کا فیصلہ