بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ویڈیولنک کے ذریعے پیش ہونے کا حکم

ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ویڈیولنک کے ذریعے سماعت کیلئے پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا گیا۔
عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی 6 اور سابق خاتون اول بشری بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔
دوران سماعت وکلا کی استدعا پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ویڈیولنک پر حاضری کا حکم دے دیا۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  خیبر میں آفریدی اقوام کاگرینڈ جرگہ ،لوڈ شیڈنگ خاتمے کیلئے ڈیڈلائن