پیٹرول مہنگا

پیٹرول مزید مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار

ویب ڈیسک: نگران حکومت نے جاتے جاتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا دے دیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 287 روپے 33 پیسے فی لیٹر مستحکم رہی۔
وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو 15 مارچ تک نافذ العمل رہے گا۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا پری بجٹ اجلاس 13 مئی کو بلائے جانے کا امکان