بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کےبلامقابلہ چیئرمین،عمر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ چیئرمین جبکہ عمر ایوب مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔
پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد پنجاب کی بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا، حلیم عادل شیخ صدر پی ٹی آئی سندھ منتخب ہوئے۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی بلوچستان کی صدارت کی نشست پر انٹراپارٹی الیکشن کوئٹہ میں ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نتائج کا حتمی اعلان 3 مارچ کو کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  عمان، بارشوں کے پیش نظر سکول بند، سیلاب الرٹ جاری