بارش و برفباری

سوات میں بارش و برفباری، کالام میں 6 انچ برف پڑ گئی

ویب ڈیسک: سوات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری، کالام میں سب سے زیادہ چھ انچ تک برف پڑ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مالم جبہ میں چار انچ تک برف پڑ چکی ہے۔
اشو، مٹلتان، کالام، گبرال، ملم جبہ، اور گبین جبہ میں بھی برفباری۔ مینگورہ شہر، بریکوٹ، تحصیل کبل، چارباغ، خوازہ خیلہ اور مدین میں بارش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا

بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد ملک بھر سے سیاحوں کی آمد شروع ہو گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے میدانی اور بالائی علاقوں میں بارش و برفباری کا سلسلہ آئندہ چوبیس تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور