ندی میں طغیانی

تالاش کی ندی میں طغیانی سے رہائشی مکانات کو خطرات لاحق

ویب ڈیسک:لوئردیر کے علاقہ تالاش کی ندی میں طغیانی کے باعث رہائشی مکانات کو خطرات لاحق ہو گئے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق حفاظتی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو مسجد اورمدرسہ کی بلڈنگ کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔
ضلع بھر میں بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے جس سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔
انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں ہنگامی حالات کے نفاذ کا اعلان کر دیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئِی کی ویڈیو لنک پیشی کیلئے انتظامات مکمل