ضلع خیبر میں بارش

ضلع خیبر میں بارش و برفباری جاری،چھتیں گرنے سے 3افراد زخمی

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تینوں تحصیلوں میں بارش و برفباری کا سلسلہ جاری ، چھتیں و دیواریں گرنے کے واقعات میں تین افراد زخمی ہو گئے ۔
میدانی علاقوں میں شدید بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری جاری رہنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ۔
چھتیں گرنے کے واقعات میں مالی نقصان کی اطلاعات بھی آرہی ہیں ۔
مقامی لوگوں نے حکومت سے فوری امدادی سامان فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور