مردان، کمرے کی چھت گرنے سے 9 سالہ بچی جاں بحق، 3 بچے زخمی

ویب ڈیسک ضلع مردان میں کچی کوپر میں کمرے کی چھت گرنے سے 9 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 3 بچے زخمی ہو گئے۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیمیں فوری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا۔
یاد رہے کہ کمرے کی چھت گرنے کے واقعے کے ایک زخمی کو لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529ارب تک پہنچ گئے