شاہراہ قراقرم

لوئر کوہستان: لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ قراقرم کی بحالی کاکام شروع

ویب ڈیسک: لوئر کوہستان کے علاقے کیرو میں لینڈ سلائڈنگ کے باعث دو روز سے بند شاہراہ قراقرم کو کھولنے کے لئے سرکاری مشینری پہنچ گئی ۔
بھاری مشینری کے ذریعے کیروکے مقام پرملبہ ہٹانے اور روڈ کی بحالی کاکام شروع کردیا ہے ۔
گزشتہ روز سے شاہراہ کی بندش کے باعث مسافر پہاڑوں میں پھنس کر رہ گئے تھے اور چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی روڈ کو بحال نہیں کیا جاسکا تھا ۔
قبل ازیں ضلعی انتظامیہ کی خاموشی اور غفلت کے باعث بعض مسافر اپنی مدد آپ کے تحت چندہ اکٹھا کرکے مشین لانے نکل گئے تھے ۔

مزید پڑھیں:  ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری