نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف آج حلف اٹھائیں گے

ویب ڈیسک: نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف آج حلف اٹھائیں گے ، اس حوالے سے تقریب کا انعقاد آج ایوان صدر میں کیا جائیگا۔
یاد رہے کہ حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ملک کے 24 ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزارت عظمیٰ کے منصب کیلئَے ہونیوالی ووٹنگ میں شہباز شریف نے 201 جبکہ سنی اتحاد کونسل کے نامزد کردہ امیدوار عمر ایوب نے 92 ووٹ لیے۔

مزید پڑھیں:  صوابی :سفاک شوہر نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا