پرویز مشرف کیس، خصوصی عدالت کالعدم قرار دینے کا فیصلہ غیر آئینی قرار

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کے تحریر کردہ فیصلے میں سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کالعدم قرار دینے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ غیر آئینی قرار دے دیا۔
تفصیلی فیصلے میں کہا گیاہے کہ خصوصی عدالت کالعدم قرار د ے کر لاہور ہائیکورٹ نے پورے عدالتی نظام کو نیچا دکھایا۔
خصوصی عدالت کی شق 9 کے تحت ملزم کا ٹرائل غیر حاضری میں بھی ہو سکتا ہے۔ ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کو وہ ریلیف بھی دیا جو مانگا ہی نہیں گیا۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ججوں کو لامحدود اختیار نہیں ہوتے بلکہ قانون کے دائرے میں رہ کر فیصلے کرتے ہیں۔
ججز کو چاہیے کہ وہ طے شدہ قانون اور اصول کے تحت فیصلے کریں۔ ججز کو ذاتی مفاد اور ذاتی خواہشات کے بجائے طے شدہ عدالتی نظائر اور قانون کے مطابق فیصلے کرنے چاہئیں۔

مزید پڑھیں:  صدرمملکت کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم