علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا حکم کالعدم

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا حکم اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کالعدم قرار دیدیا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بھارہ کہو میں اسلحہ اور شراب برآمدگی کا کیس درج ہے۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی نظرثانی درخواست پر سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔
دوران سماعت علی امین گنڈاپور کے وکیل نے اپنے مؤکل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کر لی۔
بعدازاں عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے کر کیس ٹرائل کورٹ کو واپس بھجواتے ہوئے سماعت 14 مارچ تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کی نامزدگی سے سازشی ٹولہ صوبے میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے