بابر اعوان کا فارم 45 کی تحقیقات کیلئَے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما اور ممتاز قانون دان بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارم 45 کی تحقیقات کیلئَے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نشستیں ہم نے ان سے برامد کرنی ہے، ووٹ چھین کے لے جانے کی اجازت ہم قطعی نہیں دے سکتے، ہم قانونی جنگ لڑیں گے۔
بابر اعوان نے فارم 45 کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز شکست تسلیم کریں اور اپنے والد اور چچا کو بھی حوصلہ دیں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فوری طور پر بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات ختم کیے جائیں، ملک کو سہارا صرف بانی پی ٹی آئی ہی اس وقت دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں، کلاس فور کو ڈیوٹی پر حاضر کرنا ہیڈ ماسٹر کو مہنگا پڑ گیا