عدالت نے حلقہ پی کے 99 کے 8 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی روک دی

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے حلقہ پی کے 99 کے 8 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی روک دی۔
اس حوالے سے حلقہ پی کے 99 سے کامیاب امیدوار زاہد اللہ کی جانب سے دوبارہ گتنی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔
سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار شمائل احمد بٹ نے عدلات کو بتایا کہ درخواست گزار زاہد اللہ پی کے 99 سے کامیاب امیدار قرار دیئے گئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے زاہد اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے جبکہ انہوں نے اسمبلی میں حلف بھی لیا ہے۔
شمائل احمد بٹ ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے 8 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے اور کل دوبارہ گنتی ہوگی۔
انہوں نے دلائل دیتے ہوئے مزید کہا کہ الیکشن ٹربیونل نوٹیفائی ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس یہ اختیار نہیں کہ دوبارہ گنتی کا حکم دے۔ یہ غیر قانونی ہے۔
اس پر عدالت نے پی کے 99 کے 8 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی روکتے ہوئے الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان سے 140پاکستانیوں کولاہور پہنچا دیا گیا