حلف اٹھالیا

صدرمملکت آصف علی زرداری نے حلف اٹھالیا

ویب ڈیسک: پاکستان کے 14ویں صدرمملکت منتخب ہونے والے آصف علی زرداری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے نو منتخب صدر آصف علی زرداری سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں سابق صدر عارف علوی، قائدن لیگ نوازشریف، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، بلاول بھٹو،بختاور بھٹو،آصفہ بھٹو زرداری شریک ہوئے۔
اس کے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ آصف علی زرداری واحد سویلین ہیں جو دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں، گزشتہ روز آصف علی زرداری نے 411 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے نامزد کردہ امیدوار محمود خان اچکزئی کو 180 الیکٹورل ووٹ ملے۔

مزید پڑھیں:  حکومت نے بلند شرح سود پر 57کھرب36 ارب کا قرضہ لیا