بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
ذرائع کے مطابق ایڈیشل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی کے واقعات پر قائم 6 کیسز جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدوں کے کیسز کی سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر اور سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے۔
اس دوران وڈیو لنک پر بانی پی ٹی آئی کی حاضری نہ لگوائے جانے سے متعلق اڈیالہ جیل حکام نے رپورٹ جمع کروائی۔
جیل حکام نے بتایا کہ انٹرنیٹ کے مسئلہ کی وجہ سے ویڈیو لنک پر حاضری نہیں لگوائی جا سکتی۔
عدالت نے کہا کہ کل عدالتی سٹاف بھجوا کر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی حاضری لگوائی جائے گی۔
یاد رہے کہ عدالتی عملہ بانی پی ٹی آئی کی حاضری کیلئے اڈیالہ جیل جبکہ بشریٰ بی بی کی حاضری کیلئے بنی گالہ جائے گا۔
جج طاہر عباس سپرا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں کل سنی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت کا نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری، تفصیلات طلب