بلوچستان، آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: صوبہ بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئَے جبکہ اس واقعہ میں 3 جھونپڑیاں بھی جل کر خاکشتر ہو گئیں۔
ضلع پشین کے علاقے سرانان میں رات گئے 3 مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے ۔ ان واقعات میں خانہ بدوشوں کے جھونپڑی پر بھی بجلی گری جس سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
یاد رہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے 50 جانور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ جنوب اور شمال سے بلوچستان میں مغربی سسٹم داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے شمال بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
مغربی سسٹم سے پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، موٹر سائیکل گہری کھائی میں جا گری، 60 سالہ شخص جاں بحق