پاراچنار، اساتذہ کا سکولوں میں حاضری کا مسئلہ 10 ماہ بعد حل

ویب ڈیسک: ضلع کرم کے وسطی شہر پاراچنار میں اساتذہ کا سکولوں میں حاضری کا مسئلہ 10 ماہ بعد حل کر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تری منگل سکول پارا چنار میں اساتذہ کی شہادت کے بعد مختلف سکولوں سے اساتذہ نے یہاں آنے سے انکار کیا تھا ۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے انجمن حسینیہ و ٹیچر یونین کے تعاون سے مسئلہ حل کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں سینٹرل و لوئر کرم میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی گئی۔
یاد رہے کہ پاراچنار میں اساتذہ کی سکولوں میں حاضری کا مسئلہ سنگین ہو گیا تھا.

مزید پڑھیں:  سینٹرل جیل پشاور میں بلڈ سکریننگ، 16 قیدیوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق