لاہور، انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر مقدمات درج

ویب ڈیسک: انتخابی دھاندلی کیخلاف احتجاج کرنےوالوں کے خلاف لاہور مِں مقدمات درج کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کی تھانہ انار کلی میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف دہشت گردی، اغوا کاری، کار سرکار میں مداخلت اور حراساں کرنے سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
انتخابی دھاندلی کیخلاف احتجاج پر پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس اور خواتین سمیت 38 کارکنان کو مقدمہ مِں نامزد کیا گیا ہے۔
درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ احتجاج کے دوران حافظ فرحت عباس کارکنان کو سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دیتے رہے جبکہ اس دوران پی ٹی آئی کارکنان نے سرکاری گاڑی کو نقصان بھی پہنچایا۔
ایف آئی آر کے متن میں یہ بھی درج ہے کہ حافظ فرحت عباس نے دیگر سمیت شدید فائرنگ کی جس میں ایک گولی سرکاری گاڑی کو بھی لگی۔

مزید پڑھیں:  عالمی آزادی صحافت کا ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام