فواد چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 مارچ تک توسیع

ویب ڈیسک: فواد چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں احتساب عدالت اسلام آباد کی جانب سے 26 مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق خردبرد کیس میں گرفتار سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو نیب نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کی عدالت پیش کیا گیا۔
دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چودھری کے خلاف انکوائریاں ابھی جاری ہیں۔
اس موقع پر سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے عدالت کو بتایا کہ خاندان کے افراد اور بیٹیوں سے فون پر بات کی اجازت دی جائے جس پر احتساب عدالت نے فواد چودھری کی استدعا منظور کر لی۔
احتساب عدالت نے فواد چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 مارچ تک توسیع کر دی۔

مزید پڑھیں:  یوکرین جنگ :امریکہ کا روس پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام