نامور امریکی مصنف جیفری شان کنگ نے اہلیہ سمیت اسلام قبول کر لیا

ویب ڈیسک: نامور امریکی مصنف جیفری شان کنگ اور ان کی اہلیہ رائے کنگ نے اسلام قبول کر لیا۔ انہوں نے قبولیت اسلام رمضان کی پہلی رات کیا۔
ذرائع کے مطابق امریکا میں مقیم پروفیسر خالد بیدون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ویڈیو شیئر کی جس میں امریکی مسلم سکالر امام عمر سلیمان جیفری شان کنگ اور ان کی اہلیہ کو کلمہ شہادت پڑھا رہے ہیں۔
44 سالہ جیفری شان کنگ ناصرف ایک لکھاری ہیں بلکہ نسل پرستی کے خلاف ہمیشہ سے آواز بلند کرتے آئے ہیں۔
فلسطینیوں کے حقوق کی وکالت کرنے پر 60 لاکھ سے زائد فالوورز والے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پابندی پر جیفری شان کنگ نے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اخراجات کم، بجلی پر سبسڈی ختم کرے، آئِی ایم ایف