نوٹیفیکیشن جاری

جے یو آئی کی مخصوص نشست پر نامعلوم خاتون کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے جمعیت علما اسلام (ف)کے کوٹے پر نامعلوم خاتون کی مخصوص نشست پرکامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے صدف احسان نامی خاتون کی کامیابی کا نوٹیفکیشن خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کے لیے جاری کیا جس کا نمبر ایف 6 آف 2024 ہے۔
دوسری جانب جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نوٹیفیکیشن منسوخ کرکے تحقیقات کرنے کی درخواست دی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ صدف احسان نہ پارٹی رکن ہیں اور نہ یہ نام ہماری فہرست میں ہے، صدف احسان کا نوٹیفکیشن منسوخ کرکے حنا بی بی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  غیر قانونی بھرتیاں: پرویز الٰہی کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی