کاٹلنگ، ماہ رمضان آتے ہی مہنگائی عروج پر پہنچ گئی، عوام خوار

ویب ڈیسک: ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ میں ماہ رمضان المبارک کے آتے ہی مہنگائی عروج پر پہنچ گئی۔
ذرائع کےمطابق قصائیوں، سبزی فروشوں اور فروٹ دکاندران کی من مانیاں جاری، گوشت فی کلو 800 جبکہ قیمہ 1200 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔
اس حوالے سے عوام جو پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں مہنگائی کی وجہ سے خوار ہونے لگے ۔ دوسری طرف انتظامیہ بے بسی کی تصویر بنی بیٹھی ہے۔
ایسے میں عوام نے دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں‌بھی مہنگائی عروج پر پہنچ گئی جس کے تدارک میں‌انتظامیہ بے بس دکھائی دیتی ہے.
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ہوتی تو رمضان میں یہ حال نہ ہوتا۔

مزید پڑھیں:  سوات، امام مسجد اور استاد کا بچوں پر بہیمانہ تشدد