صوابی، چور آٹے کی بوریوں پر ہاتھ صاف کر گئے

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں چور آٹے کی بوریوں پر ہاتھ صاف کر گئے۔ ذرائع کے مطابق ضلع صوابی کے علاقے تورڈھیر میں چوروں نے رمضان کا استقبال غریب آٹے والے کے مشین سے گندم کی بوری چوری کرنے سے کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رات کی تاریکی میں چوروں نے مشین کا تالہ توڑا اور آٹے کی بوریوں پر ہاتھ صاف کر گئے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ مالک دکان اس کے اگلے دن جن دکان پر آیا تو دکان کھلی دیکھ کر ہکا بکا رہ گیا۔ چور ساری بوریاں لے اڑے تھے۔
ذرائع کے مطابق گندم کی بوریوں کی مالیت ہزاروں روپے بتائی جا رہی ہے۔ مالک دکان کے مطابق یہ بوریاں کل ہی مشین میں آٹا پیسنے کے لیے لائی گی تھیں۔
تورڈحیر پولیس سٹیشن میں نامعلوم چوروں کے خلاف واقعہ کی رپورٹ درج کرلی گئی۔

مزید پڑھیں:  اورکزئی میں نوجوان کی قتل شدہ نعش برآمد