قابل سماعت قرار

علی امین گنڈا پورکو نااہل قرار دینے کی درخواست قابل سماعت قرار

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو نااہل قرار دینے کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی گئی ہے ۔
علی امین گنڈا پور کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرنے کے معاملہ پر الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
فیصلے کے مطابق درخواست پر ابتدائی سماعت کی گئی، کمیشن کو بتایا گیا کہ ڈی آئی خان میں 735 کنال اراضی علی امین گنڈاپور کے نام پر عارضی طور پر ٹرانسفر کی گئی، زمین کے اصل مالک آصف خان تھے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ علی امین گنڈاپور کی 2020 کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق انہوں نے لینڈ کروزر گاڑی اسی زمین کو بیچ کر حاصل کی تھی، غلط بیانی پر علی امین گنڈاپور صوبائی اسمبلی کی نشست کے اہل نہیں۔
الیکشن کمیشن نے وزیراعلی خیبرپختوانخوا علی امین کو نوٹس جاری کر دیا، علی امین گنڈاپور کو 26 مارچ کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے سامنے پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کیا گیا۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن میں محمد کفیل نامی شخص نے درخواست دائر کی تھی جس میں علی امین گنڈا پور پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  مسلمان گورنر کی مندر میں‌پوجا پر بھارتی مسلمانوں کی تنقید