خیبر پختونخوا ضمنی الیکشن :ریٹرننگ افسران کل پبلک نوٹس جاری کریں گے

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لئے ریٹرننگ افسران کل بروز جمعہ پبلک نوٹس جاری کریں گے۔
شیڈول کے مطابق خیبر پختونخوا میں این اے 8 باجوڑ ، این اے 44ڈی آئی خان ، پی کے 22باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ کی خالی نشستوں پر یہ انتخابات 21اپریل ،2024 کو ہونگے۔
امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 16مارچ 2024 سے18مارچ 2024 تک جمع کراسکتے ہیں، 18مارچ کو کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالے امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی ۔
کاغذات کی جانچ پڑتال 21مارچ 2024 تک ہوگی جبکہ کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 25 مارچ 2024 تک داخل کی جاسکیں گی۔
اپیلوں پر فیصلے 28مارچ تک ،28 مارچ کو نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی۔
امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 29 مارچ تک واپس لے سکیں گے30 مارچ کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے انہیں نشانات الاٹ کئے جائینگے۔

مزید پڑھیں:  بشکیک میں حالات کنٹرول میں نہیں،وطن پہنچنے والے طلباء نے حقیقت بتا دی