چارسدہ فائرنگ، راہگیر خاتون سمیت 8 افراد زخمی

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ کے علاقے سردریاب میں فریقین کے مابین فائرنگ کا تبدلہ ہوا جس میں راہگیر خاتون سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے جن میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق سردریاب میں ہونیوالی فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہوئے ہیں‌ جنہیں‌ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ واقعہ میں 4 شدید زحمیوں کو تشویشناک حالت کے پیشِ نظر پشاور کے ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، میاں افتخار حسین عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر منتخب