مریم نواز کی کوٹ لکھپت جیل میں قید خواتین کیساتھ افطاری

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نے سنٹرل جیل کوٹ لکھت کا دورہ کیا اور قیدی خواتین کے ساتھ افطاری کی ۔
مریم نواز مہمانوں کے ساتھ بیٹھنے کی بجائے قیدی خواتین کے ساتھ بیٹھ گئیں۔
وزیراعلیٰ قیدی خواتین کو خود سموسے ، پکوڑے ،پھل اور کھانا پیش کرتی رہیں، مریم نواز نے سنٹرل جیل کے لان میں پودا لگایا اور مزید درخت لگانے کی ہدایت بھی کی۔
مریم نواز نے اس سیل کا دورہ بھی کیا جہاں ان کے والد نواز شریف قید کے دوران رہے، مریم نواز جیل میں گزارے وقت کی یادیں تازہ کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔
انہوں نے جیل کے کچن کا دورہ کیا ، قیدیوں کیلئے تیار کھانے کا جائزہ لیا اور معیار چیک کیا، وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر قیدیوں کے لئے سپیشل افطار مینیو تیار کیا گیا، وزیراعلی نے قیدیوں سے بات چیت کی،مسائل اورضروریات کے بارے میں دریافت کیا۔
مریم نواز نے قیدی خاتون کے ساتھ موجود ننھی بچی کا ہاتھ پکڑ لیا اور اسے کھانے کے بارے پوچھا، وزیراعلی نے جیل میں اپنی قید کے دوران ڈیوٹی پر متعین جیل سٹاف سے ملاقات بھی کی۔

مزید پڑھیں:  بشکیک میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا،اسحاق ڈار