لاہور، صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب، وزیر خرانہ بجٹ پیش کریں گے

ویب ڈیسک: صوبہ پنجاب میں اگلے 3 اور پچھلے 9 ماہ کے بجٹ کی منظوری کیلئے اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آج دوپہر 2 بجے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن بجٹ پیش کریں گے۔
یاد رہے کہ اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائِی وزیر خزانہ بجٹ پیش کرینگے جبکہ اسی دن ایوان سے 24-2023 کے اگلے 3 اور پچھلے 9 ماہ کے بجٹ کی منظوری بھی لی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  بنوں، بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی بقایاجات کی ادائیگی سے مشروط کر دی گئی