سپین، سینکڑوں افراد کا غزہ جنگ متاثرین کو مختلف انداز میں خراج تحسین

ویب ڈیسک: غزہ جنگ متاثرین سے اظہار یکجہتی اور انہیں خراج تحسین دنیا بھر میں پیچ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز سپین کے شہر سان سباستیان میں منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپین کے شہر سان سباستیان میں سینکڑوں افراد کے اجتماع کا انعقاد ہسپانوی فن کاروں اور ایکٹیوسٹ کی جانب سے کیا گیا۔
اس موقع پر اجتماع میں شریک افراد نے کھلے آسمان تلے سمندر کے قریب پتھریلی زمین پر لیٹ کر غزہ جنگ متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے ایک اورسیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا